بلوچستانتازہ ترین

بولان میڈیکل کمپلیکس کے 20 ڈاکٹرز کے طویل عرصے سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف

بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے 20 ڈاکٹرز کے طویل عرصے سے غیرحاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) بی ایم سی نے غیرحاضر ڈاکٹروں کو معطل کرنے کیلئے سیکرٹری کو لکھ دیا۔

20 ڈاکٹر غیرحاضر ہونے کے باوجود تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں جبکہ غیر حاضر ڈاکٹروں میں 11 لیڈی میڈیکل آفیسر بھی شامل ہیں۔

ایم ایس کے مطابق بی ایم سی کے ایک سینیئر میڈیکل افسر تین سال سے غیر حاضر ہیں اور تین ڈاکٹر دوبرس سے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں۔

ایم ایس نے بتایاکہ 16 ڈاکٹر 6 ماہ سے ایک سال کے عرصے سے غیرحاضرپائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker