پاکستان

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے طالبعلموں کیلئے ڈریس کوڈ جاری کردیا

لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) نے طالبعلموں کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا۔

جی سی یو کے نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ اور طالبات کے کیمپس میں جینز اور ٹی شرٹ پہن کر آنے پر پابندی ہوگی۔

جی سی یو کے نوٹیفکیشن میں لڑکوں کو ڈریس شرٹ، پینٹ اور جوتے پہن کر آنے جبکہ لڑکیوں کیلئے دوپٹے کے ساتھ ڈیسنٹ لباس پہن کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جی سی یو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker