انٹرنیشنل

چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کی جاسکتی ہے: بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اب بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کے لیے بورڈ میٹنگ پر رائے شماری ضروری ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی جمعہ کو بھیجی گئی ای میل پر پی سی بی کے جواب کا منتظر ہے ، آئی سی سی کا اگلا لائحہ عمل پی سی بی کے جواب پر منحصر ہوگا۔

دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات مانگی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker