پاکستانتازہ ترین

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔ معطل ہونے والے جج انعام اللہ کو سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔ سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker