پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بجلی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔

جمعرات کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس کے دوران وفاقی وزیر نے بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کو دئیے گئے ٹاسک سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کسی بجلی چور سے ہرگز کوئی نرمی نہ برتی جائے ۔

وزیراعظم کو وزیرِ داخلہ نے ایف آئی اے اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی مجوزہ اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ پلان پر بھی بریفنگ دی ۔

علاوہ ازیں ملاقات میں وزارت داخلہ، وزارت انسداد منشیات، پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker