پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے اہم دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران آرمی چیف سینئر امریکن آرمی افسران سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف اپنے دورے کے دوران امریکی حکام سے بھی ملیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ ماہ آذربائیجان کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker