انٹرنیشنل

اسرائیل کیخلاف مزاحمت تمام فلسطینی عوام کی خواہش ہے، حماس رہنما

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت تمام فلسطینی عوام کی خواہش ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ قابض اسرائیلی حکومت تمام فلسطینیوں کی دشمن ہے، حماس میں اختلافات کی من گھڑت باتوں کے پیچھے اسرائیل ہے۔

اسامہ حمدان کا کہنا ہےکہ آئندہ مرحلے میں دنیا حماس کا مضبوط انتظامی ڈھانچہ دیکھے گی، اسرائیلی جرائم کو مزاحمت سے جوڑنا غاصبانہ قبضے کے لیے ہے۔

حماس رہنما کے مطابق غزہ جنگ بندی سے اب تک 400 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے، اسرائیل غزہ پٹی میں امداد اور انفرااسٹرکچر کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker