پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں تمام سیکیورٹی منصوبوں کیلئے میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام سیکیورٹی منصوبوں کیلئے میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن و امان کے منصوبوں پر اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور اسلام آباد ماڈل جیل پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سیف سٹی، سی ٹی ڈی،قومی سہولت مرکز اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں اور غیر ملکیوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker