
پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے اور بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے مقابلے پر ایشیا کپ گروپ “ اے” میچ کے لیے پاکستان ٹیم مینجمنٹ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے، جنھوں نے عمان کے خلاف پاکستان کو 93 رنز سے فتح دلوائی تھی۔
البتہ ٹیم مینجمنٹ نے یہ سوچ بھی رکھی ہے کہ اسٹیڈیم پہنچ کر فاسٹ بولر حارث رؤف کو الیون میں شامل کرنا ہے یا نہیں، اس متعلق سوچا جاسکتا ہے، تاہم اس بات کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی 11 رکنی ٹیم بھارت کے خلاف ان گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔
صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب، محمد حارث ( وکٹ کیپر)، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔



