پاکستان

پنجاب کے زیادہ ترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

پنجاب کے زیادہ ترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کولاہورسےکوٹ مومن تک بند کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 کولاہور سے سمندری تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروےایم 11 شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئیں۔

موٹرویز کوعوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئےبند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پرسفر کرنے کو ترجیح دیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker