پاکستانتازہ ترین

کراچی: عائشہ منزل پر دکانوں میں لگنے والی آگ رہائشی فلیٹس تک پہنچ گئی، دو افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں میں لگنے والی آگ رہائشی فلیٹوں تک پہنچ گئی، واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق آگ بیڈ میٹریس کی دکان میں لگی، آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا، تیزی سے پھیلنے والی آگ 7 منزلہ رہائشی عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچ گئی۔

ابتدائی طورپر متاثرہ عمارت کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو فلیٹوں سے نکالا۔

آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 فائر ٹینڈرز، 2 اسنارکل اور ایک باؤزر نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے 2 افراد کو جھلسی ہوئی حالت میں نکالا گیا ، آگ سے جھلسنے والا ایک زخمی برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

ایک متاثرہ دکاندار نے بتایا کہ دکان میں سلنڈر لیک ہوا اس میں آگ لگ گئی اور وہ دھماکے سے پھٹ گیا، آگ پھیل کر فرنیچر کی دکانوں تک پہنچ گئی جہاں موجود فوم کے گدوں سے آگ مزید بھڑک اٹھی، آگ متاثرہ دکانوں کے اوپر7 منزلہ رہائشی عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker