بلوچستانQuetta

کوئٹہ میں ایگل فورس کے اہلکار گاڑیوں کے کاغذات چیک نہیں کر سکتے: ڈی آئی جی پولیس

کوئٹہ(گرین بلوچستان نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) اعتزاز گورایا نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایگل فورس کا کوئی بھی جوان دورانِ ڈیوٹی شہریوں کی گاڑی یا موٹرسائیکل کے کاغذات طلب نہیں کرے گا۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عوامی سہولت کو یقینی بنانا اور غیر ضروری پریشانی سے بچاؤ ہے۔ شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حکم جاری کیا گیا تاکہ ایگل فورس صرف اپنی اصل ذمہ داری یعنی گشت اور سکیورٹی معاملات پر توجہ دے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور کاغذات کی جانچ صرف ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے، ایگل فورس کے جوان اس عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker