بلوچستان

قلعہ سیف اللہ کےقریب بس روک کرکروڑوں روپے مالیت کا سونا چھین لیا گیا

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب  مسلم باغ کے علاقے میں ملتان کے رہائشی 2 افراد سے کروڑوں روپے مالیت کا ساڑے 7 کلو سونا چھین لیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق ملتان کے رہائشی محمد اقبال اور محمد افضل نے لیویز  تھانہ مسلم باغ میں مقدمہ درج کرایا کہ وہ ملتان سے ایک کوچ کے ذریعے بیگ میں ساڑے 7 کلو سونا لےکر کوئٹہ  آرہے تھے، جب ان کی کوچ مسلم باغ کے قریب پہنچی تو 3 گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے کوچ کو  روک کر  ہمیں بیگ سمیت اتارا، ایک گاڑی میں بٹھایا  اور  ہم سے سونا  چھین کر  فرار ہوگئے۔

متاثرہ افراد نے بتایا کہ وہ یہ سونا کوئٹہ میں مختلف  افراد کو دینےکے لیے لارہے تھے۔

سونےکی مالیت کروڑوں  روپے بتائی جاتی ہے۔ لیویز  حکام  نے محمد اقبال اور  محمد افضل کی مدعیت میں لیویز  تھانہ مسلم باغ میں  مقدمہ درج کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker