بلوچستان
خاران کے علاقہ مسکان جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء ہونے والے قاضی محمد جان بلوچ بازیاب ہوگئے۔

اران سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے قاضی محمد جان بلوچ آج بدھ کے روز بحفاظت رہا کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق قاضی محمد جان بلوچ کو نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز خاران میں مسکان عدالت اور قاضی کورٹ کو نذرِ آتش کرنے کے بعد اغوا کرلیا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی تھی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد گھنٹوں تک سرچ آپریشن جاری رکھا۔
ذرائع کے مطابق قاضی محمد جان بلوچ کی رہائی آج بروز بدھ کے روز عمل میں آئی، تاہم اُنہیں اغوا کرنے والے عناصر اور رہائی کے طریقۂ کار سے متعلق کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا ادھر خاران کی سماجی و سیاسی حلقوں نے قاضی محمد جان بلوچ کی بحفاظت واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


