پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا سائفر کی دوبارہ تحقیقات اور اسد مجید سے بیان دوبارہ ریکارڈ کرانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے سائفر کی دوبارہ تحقیقات اور سابق سفیر اسد مجید سے بیان دوبارہ ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ، ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا ہے اس پر اسد مجید کو بیان جاری کرنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ہے، اسدمجید نے جو سائفر کی تصدیق کی اور ان ہی کی سفارش پر ڈیمارش کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ کو مسترد کیا ہے، ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے،اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا اور ملاقات کی تصدیق کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker