پاکستانتازہ ترین

سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جا رہا ہے: صدر پاکستان کسان اتحاد

ملتان: پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جارہا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے خالد کھوکھر کا کہنا تھا ہم کپاس کی ایک کروڑ 28 گانٹھوں سے 52 لاکھ گانٹھوں پر آگئے ہیں، سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جا رہا ہے۔

خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس بار کھادوں کا استعمال بھی کم کیا گیا، جس سے پیداوار بھی کم ہوئی۔

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر نے مزید کہا کہ آم کی فصل کی ایکسپورٹ میں بھی 40 فیصد کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker