بلوچستان
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لا اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے جبکہ سخت موسم کے باعث عوام نقل مکانی کرچکے ہیں۔
دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے انتخابات ہوچکے اور مدت ختم ہونے میں 9 ماہ باقی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کوئٹہ انتخابات کے انتظامات مکمل ہیں اور ووٹنگ 28 دسمبر کو ہونی ہے۔


