Naseerabad

نصیر آباد: سرکاری اسکولوں کی خراب حالت، بنیادی سہولیات کا فقدان

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بیشتر سرکاری اسکول شدید زبوں حالی کا شکار

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بیشتر سرکاری اسکول شدید زبوں حالی کا شکار ہیں۔ عدم توجہی کے باعث کئی اسکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں جبکہ کمروں کی کمی کے باعث اساتذہ اور طلبا کو موسم کی سختیاں بھی جھیلنا پڑتی ہیں۔

بعض اسکولوں میں طلبا کے بیٹھنے کے لیے ٹاٹ تک موجود نہیں، جبکہ پانی، بجلی اور واش رومز جیسی بنیادی سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے۔

اساتذہ اور طلبا نے حکومت سے سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker