
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کا اہم اجلاس،گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے، میرٹ پر فیصلے ہماری کامیابی کی کنجی ہیں، ترقیاتی اسکیموں کی ذمہ داری متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
وفاقی و غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں سمیت تمام ترقیاتی سکیموں کی مستقل مانیٹرنگ ہوگی،گزشتہ مالی سال میں وسائل کا مکمل اور شفاف استعمال ایک تاریخی کارنامہ ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال نہ ہونے کا منفی تاثر ختم کیا، افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، نظام کی بحالی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
درست جگہ پر اہل افراد کی تعیناتی سے کارکردگی بہتر ہوگی، چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کے تابناک مستقبل کی بنیاد ہے،پروگرام کی کامیابی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
نئے مالی سال کے پہلے روز سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد حکومتی عزم کا مظہر ہے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی فعالیت سے مقامی مسائل کا فوری حل ممکن ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
ہماری ہر کوشش عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے ہے،عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ افسران کی موجودگی ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ



