کھیلکرکٹ

سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

61 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی گری، وہ 21 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 79 رن پر گر ی، سعود شکیل 8 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پہلا روز

میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے۔

میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker