موسم

کراچی میں شدید گرمی، شدت 46 ڈگری تک محسوس ہونے کی پیشگوئی

شہرِ قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ گرمی کی شدت 43 سے 46 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، بالائی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سبی میں سب سے زیادہ 46 ڈگری اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker