کوئٹہ کی تاریخی پہچان “کیفے بلدیہ” کی بحالی، وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر تعمیرِنو کا آغاز

وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی انتھک کوششوں سے کوئٹہ کے دل میں واقع تاریخی ورثہ “کیفے بلدیہ” کی بحالی کا خواب آج حقیقت بن گیا۔
آج ایک اہم تقریب میں ہائی لینڈ کنٹری کلب گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے اور اسی روز بحالی کے کام کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا۔ منصوبے کا افتتاح یکم جنوری 2026 کو وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر کیا جائے گا۔
تاریخی پس منظر
کیفے بلدیہ کوئٹہ کا وہ تاریخی گوشہ ہے جو قیامِ پاکستان کے ابتدائی برسوں میں تعمیر ہوا اور طویل عرصے تک شعر و ادب، سیاست اور عوامی مکالمے کا مرکز رہا۔
یہ کیفے دانشوروں، صحافیوں، طلبہ، شاعروں اور عام شہریوں کی محبوب بیٹھک ہوا کرتی تھی، جہاں خیالات کی روشنی، بحث و مکالمے کی گرمی اور ثقافتی رنگ ایک ساتھ جھلکتے تھے۔
وقت گزرنے کے ساتھ یہ علامتی عمارت خاموش ہو گئی تھی، مگر اب حکومتِ بلوچستان نے اسے دوبارہ زندگی، رنگ اور رونق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تعمیرِ نو اور وژن
بحالی کے اس منصوبے کے تحت کیفے بلدیہ کو اپنی اصل روح برقرار رکھتے ہوئے جدید تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ اس میں ادبی بیٹھک، فیملی کیفے زون، آرٹ گیلری، ثقافتی نمائش گاہ اور شہریوں کے لیے کھلا بیٹھنے کا خوبصورت حصہ شامل ہوگا۔
یہ منصوبہ نہ صرف کوئٹہ کی تہذیبی شناخت کو دوبارہ زندہ کرے گا بلکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت، ادب اور تاریخ سے جوڑنے کا نیا مرکز فراہم کرے گا۔
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب قمبرانی نے اس موقع پر کہا:
“آج ہم صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ کوئٹہ کے دل کی دھڑکن کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ کیفے بلدیہ کل بھی کوئٹہ کی شناخت تھی، اور ان شاءاللہ دوبارہ اسی شان سے زندہ ہوگی۔”
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ
“شہر کی تاریخ، تہذیب اور خوبصورتی کی پہچان –



