کھیلکرکٹ

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کا بابراعظم کو ریٹین اور صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور صائم ایوب پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

فرنچائزز ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ صائم ایوب پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں ہر فرنچائز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کس کھلاڑی کو اپنے پاس رکھیں گی، اس کا فیصلہ آج ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker