جرم

فیصل آباد سے آزاد کشمیر جانیوالی خاتون زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

میرپور آزاد کشمیر میں زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے علاقے رڑاہ بڑجن سےخاتون کی لاش ملی تھی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنےکا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق فیصل آباد سے تھا، ملزمان نے فون کرکے مقتولہ کو فیصل آباد سے آزاد کشمیربلایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker