پاکستان
کراچی: کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی، ریسکیو کارروائیاں جاری

کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک رہائشی عمارت کی چھت گرگئی۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ عمارت میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے اسنارکل پہنچادی گئی اور کرین کی مدد سے بھی لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے سے گری جب کہ حادثے میں تاحال کسی رہائشی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی کے نیو صرافہ بازار میں خستہ حال عمارت کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق4 زخمی افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور شدید زخمی 2 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔



