صحت

سیلابی صورتحال اوربارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا

سیلابی صورتحال اوربارشوں کےباعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،سیالکوٹ، راولپنڈی،پشاورمیں ڈینگی پھیلنےکاخدشہ ہے،سکھر،حیدرآباد،ملتان سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی وائرس بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مون سون اوردریاؤں کےبہاؤ اورپانی چھوڑےجانےکےباعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،سیلابی پانی اور ناقص نکاسی آب کےباعث ڈینگی مچھرکوافزائش کیلئے ماحول مل رہا ہے۔

ڈینگی وائرس پرکنٹرول کرنے والے ادارے،وزارتیں، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر رہیں،اسپتالزڈینگی کے حوالےسے اپنے انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker