صحت

کراچی میں 34 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

کراچی: سندھ میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا۔

ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ صوبے میں جاری حالیہ پولیو مہم کے دوران  35 ہزار والدین نے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کیا جن میں سے 34 ہزار کا تعلق کراچی سے ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 8 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسن پلانے سے انکار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے 25 اضلاع میں حالیہ انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک چلائی گئی تھی، اس مہم میں کراچی میں 21 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker