سانحہ گل پلازہ کے 72 متاثرین میں سے 61 کےاہلخانہ کو معاوضے کے چیک پہنچادیے گئے

کراچی: سانحہ گل پلازہ کے 72 متاثرین میں سے 61 کے اہل خانہ کو گھروں پر معاوضے کے چیک پہنچادیے گئے۔
بدھ کو گل پلازہ متاثرین کے معاوضےکی ادائیگی کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 85 کروڑ روپے مختص کرنے اور ہر خاندان کو ایک کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا،
وزیراعلی سندھ کو جائزہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 72 میں سے 61 متاثرہ خاندانوں کو گھروں پر چیک سےمعاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ باقی کیسزکی تصدیق کاعمل جاری ہے، چند کیسز نادرا اور بین الصوبائی تحقیقات کے مراحل میں ہیں۔
جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تصدیقی عمل تیز کیا جائے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق متاثرہ تاجروں کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کی گئی ہے، فی دکاندار 5لاکھ روپے امداد کی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 843 دکانداروں کو کے سی سی آئی کے ذریعے مالی امداد فراہم کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ دکانوں کی تعداد میں فرق ہے، 1184 سے بڑھ کر 1209 ہوگئی ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے دکانوں کی تعداد میں فرق پر حتمی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
کراچی:ایک فرد کی زیرِملکیت متعدد دکانوں کےمعاملےپروزیراعلیٰ نےپالیسی واضح کردی
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی تمام مستحقین کوشفاف اور بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت



