تازہ ترینپاکستان

پاکستانی فورسز نے افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے 11 جنوری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، 48 سال کا دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد محمد خان افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں کام کر رہا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردوں کو اسمگل کرتا تھا، اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker