پاکستان

ٹانک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ

خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ٹانک میں صابر شاہ بابا زیارت کے قریب لقمان چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے راکٹ حملہ کیا، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker