پاکستان

پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کے حوالے سے اہم پیشرفت

پاکستان میں موبائل فون اور الیکٹرانکس کی مینوفیکچرنگ کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کا اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیوائسز مینوفیکچرنگ پالیسی 2026-33 کا جائزہ لے کر اسے حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار سیف انجم، سی ای او ای ڈی بی حماد منصور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تیار کردہ پالیسی فریم ورک پر تفصیلی غور کیا گیا جو اب منظوری کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کرنے کیلیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون پر ٹیکسز میں کمی کے نوٹیفکیشن کی حقیقت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان میں موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی بڑے پیمانے پر مقامی تیاری کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے موبائل اینڈ الیکٹرانکس پالیسی 2026-33 کو صنعتی شعبے کیلیے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ملک کی مینوفیکچرنگ بنیاد مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ایپل اور سام سنگ سمیت عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

توقع ہے کہ اس پالیسی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ ملے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

فریم ورک کے اسٹریٹجک ہدف پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں موبائل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کا عزم ہے۔

سی ای او ای ڈی بی حماد منصور نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ری فربشڈ موبائل فونز کی ری ایکسپورٹ سے سالانہ 300 سے 400 ملین ڈالر تک آمدن متوقع ہے۔

پالیسی میں مؤثر عملدرآمد اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلیے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اندر ایک خصوصی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیوائسز سیل قائم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

حتمی فریم ورک حکومت کے صنعتی جدید کاری، برآمدات پر مبنی ترقی اور پاکستان کو عالمی الیکٹرانکس ویلیو چین میں ایک مسابقتی ملک کے طور پر ابھارنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker