تازہ ترینپاکستان

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے اور جلوس پرپابندی عائد

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 8 فروری کو دفعہ 144 نافذکردی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی۔

ترجمان نے بتایاکہ دفعہ 144 کا نفاذامن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرکیاگیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کل 8 فروری کو یوم سیاہ کی کال دے رکھی ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کوہدایت جاری کردیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام رہنما اپنے حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں، تحریک انصاف ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے، احتجاج ائینی و قانونی حق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker