تازہ ترینپاکستان

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ،7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس سے خطاب کریں گے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ پہنچ گئے جہاں وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شریک ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کانفرنس میں ’ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاک برطانیہ عسکری سطح پر مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے،کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینےکے لیےمنعقد کی جاتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں دونوں ممالک کے پالیسی ساز، سول و عسکری قیادت اور تھنک ٹینکس کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker