لندن: برطانیہ میں میئر لندن سمیت 107 لوکل اتھارٹیز اور میئر و کرائم کمشنر کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا اور ووٹرز رات 10 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے، ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ کارڈ لانا ضروری نہیں تاہم تصویری شاخت دکھانا لازمی ہے۔
لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال مقابلےکی دوڑ میں آگے ہیں۔
الیکشن میں کنزرویٹیوپارٹی989، لیبر پارٹی 973 جبکہ لب ڈیم 418 نشتوں کا دفاع کریں گی۔
انتخابات میں لندن اسمبلی کے25 ارکان کے انتخاب کے لیے بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی حکومتوں کے انتخابات کےنتائج عام انتخابات کے حوالے سے ووٹرز کی رائےکا تعین بھی کریں گے۔



