تازہ ترینانٹرنیشنل

حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی قرآن کورس کے انعقاد کا فیصلہ

مکہ: رمضان المبارک کے آغاز پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی اور جامع قرآن کورس کا آغاز کیا جائے گا۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان کورسز کے ساتھ ہی ایک عالمی منصوبے کا بھی افتتاح ہوگا، جو رمضان کے مقدس مہینے میں دینی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔

صدر امور حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ اس کورس میں شرکا کو قرآن کی درست تلاوت، تلفظ کی بہتری اور تجوید کے اصول سکھائے جائیں گے، یہ کورس مستند اور ماہر اساتذہ کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت مختلف تدریسی طریقے اپنائے جائیں گے جن میں حفظِ قرآن اور تلاوت شامل ہیں تاکہ سیکھنے والوں کی انفرادی ضروریات کے مطابق ان کی استعداد کو بہتر بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker