Quetta

کوئٹہ: تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لیے سڑکیں بند، موبائل ڈیٹا معطل، ٹریفک مفلوج، عوام سراپا احتجاج

تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لیے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کردی گئیں، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔ ان اقدامات کے باعث شہر بھر میں ٹریفک مفلوج ہو کر رہ گئی۔

گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دفاتر، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوام نے صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سیاسی جلسہ روکنے کے لیے پورا شہر بند کرنا عوام دشمنی کے مترادف ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ آئندہ اس قسم کے اقدامات سے گریز کرے تاکہ روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker