پاکستانتازہ ترین

فوریکس مارکیٹس میں بھونچال ، بٹ کوئن کی قیمت گر گئی

فوریکس مارکیٹس میں بھونچال آگیا جس کی وجہ سے بٹ کوئن کی مالیت گر کر 59,590ڈالر پر بند ہوئی جو کہ اس سے قبل61,842 ڈالر تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1.7 اضافہ ہوا اور سونے کے نرخ 2,417.59ڈالر فی اونس پر بند ہوئے ۔

علاوہ ازیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعے کو عالمی منڈی میں خام تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کے خدشات کے تحت عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 4.2 فیصد تک گر گئے تاہم بعد ازاں 2.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ برینٹ خام تیل 2.63 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی خام تیل(ڈبلیو ٹی آئی) 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker