پاکستانتازہ ترین

حب میں سلنڈر دھماکے سے متعدد مکانات میں آتشزدگی

بلوچستان کے ضلع حب کی تحصیل وندر میں ڈام بندر کے رہائشی کوارٹرز میں سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، جس نے ماہی گیروں کے متعدد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈام بندر میں سلنڈر پھٹنے سے کوارٹرز میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے ماہی گیروں کے متعدد کوارٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید بتایا کہ آگ لگنے سے کوارٹرز مالک کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker