تازہ ترینپاکستان

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بنوں میں آپریشن کیا جس کے دوران 6 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker