تازہ ترینبلوچستان

بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل

وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا ہے کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ لورالائی اولیوز کی عالمی کامیابی وزارت کے وژن کی تعبیر ہے، نیویارک میں پاکستانی زیتون کے تیل کو سلور ایوارڈ ملنے سے عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

وزیر غذائی تحفظ نے کہا کہ پاکستان زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہے، بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل ہوگیا۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان 4.5 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کا متبادل خود پیدا کر سکتا ہے، وزارت نے 85 زیتون اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو درآمدی معیشت سے نکال کر برآمدی طاقت بنانا چاہتے ہیں،لورالائی اولیوز کی کامیابی پسماندہ علاقوں کی ترقی کی علامت ہے۔

کاشتکاروں کو عالمی مارکیٹ تک رسائی وزارت کی بڑی ترجیح ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اعلیٰ معیار کے زیتون کے تیل کا عالمی مرکز بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker