بلوچستانتازہ ترین

جعفر ایکسپریس کو متبادل دنوں میں چلانے کا فیصلہ

جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکے کے واقعہ کے بعد ریلوے حکام نے مذکورہ ٹرین کو متبادل دنوں میں چلانے کا فیصلہ  کیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ کےلیے جعفر ایکسپریس 10 اور 13 اگست کو نہیں چلے گی،کوئٹہ سے پشاور کےلیےجعفر ایکسپریس 11 اور 14 اگست کو نہیں چلے گی۔

دوسری جانب جعفرایکسپریس کے مسافروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا،مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ان مسافروں کو سپیزنٹ کے قریب ریلوے پٹری پر ہونے والے دھماکے کےبعد منتقل کیاگیا ہے۔

دھماکے سے جعفرایکسپریس کا انجن اور6 بوگیاں پتڑی سے اترگئیں تھی،متاثرین نے مسافروں کو کوئٹہ واپس لانے پر حکومت کا شکریہ اداکیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے،امدادی کام مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker