پاکستان

ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشادکا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب سے خطاب

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب ہوئی۔

تینوں افواج کے چاق وچوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمینز جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج میں40 سالہ شاندار خدمات سرانجام دیں۔

سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کرنےکی توفیق دی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مسلح افواج کے شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مضبوط قومی دفاع، قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بہادر افسران وجوان دفاع وطن کو مزید مستحکم بنانےکے لیے ہر دم تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker