تازہ ترینپاکستان

کراچی: بھاری گاڑی سے ایک اور حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ سے ایک اور حادثہ ہو گیا، شہر قائد کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شیریں جناح کالونی میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker