انٹرنیشنل

نیٹو پر اربوں ڈالر خرچ کیے، ہمیں ضرورت پڑی تو غائب ہوگیا، ٹرمپ کا شکوہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے نیٹو کے دفاع کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے لیکن جب امریکہ کو ضرورت پڑی تو نیٹو غائب ہوگیا، خارگ جزیرے میں موجود تیل کے ذخائر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، خارگ جزیرے میں پڑے ذخیرے کا کچھ کرنا ہوگا جو کہ ایران کی معیشت کے لیے اہم حیثیت رکھتا ہے۔
اوول آفس میں نیٹو اور برطانیہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اُنہوں نے بہت مایوس کیا، برطانیہ نے جنگ جیتنے کے بعد جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان کیا جو کہ بروقت اقدام نہیں تھا، ایران کے ساتھ جاری جنگ زیادہ دیر جاری نہیں رہے گی اور جلد اپنے اختتام کو پہنچے گی کیوں کہ میں دنیا میں جنگ کا خواہاں نہیں ہوں، تاہم موجودہ صورتحال میں ایران کے ساتھ تنازعہ اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہروں کے دوران 32 ہزار افراد ہلاک ہوئے، ایرانی قیادت پُرتشدد ہے، ایسے عناصر کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، ایران مشرقِ وسطیٰ میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے اور اگر اس کے پاس ایٹمی بم ہوتا تو وہ اسے امریکہ کے خلاف استعمال کر سکتا تھا، ایرانی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور میری اطلاعات کے مطابق ایران کا نیا سپریم لیڈر بھی ممکنہ طور پر زندہ نہیں رہا، اب ایران جنگ میں اب کچھ باقی نہیں رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالات تیزی سے کسی نتیجے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker