انٹرنیشنل

بھارتی خلائی مشن کی حقیقت؛ فیک نیوز واچ ڈاگ کی چشم کشاء رپورٹ سامنے آگئی

فیک نیوز واچ ڈاگ ’’وائٹ پیپر‘‘ نے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھارتی خلائی مشن کی کوریج محض ڈرامہ تھی۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کے 65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر نے بھارتی خلائی مشن پر سوالات اٹھا دیے۔

وائٹ پیپر کے مطابق چندرایان 3 کے ’’لائیو‘‘ دکھائے گئے مناظر درحقیقت کمپیوٹر جنریٹڈ گرافکس پر مشتمل تھے۔ اسرو کا ’’کمانڈ سینٹر‘‘ ٹی وی پر دکھائے جانے والے چندرایان-3 کے مناظر میں ایک اسٹیج شدہ ماحول پیش کرتا رہا، اسرو نے چاند کی جنوبی قطب پر اترنے کا دعویٰ کیا جبکہ لینڈنگ پوائنٹ اصل قطب سے 630 کلومیٹر دور واقع تھا۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق بھارت کا چندرایان 3 مشن بین الاقوامی سائنسدانوں، بالخصوص چینی ماہرین کے  اعتراضات کا شکار ہے۔ چندرایان-3 مشن کے بعد نا مناسب سائنسی ڈیٹا شائع کیا گیا اور نہ ہی ’’لینڈ روور‘‘ کی معلومات فراہم کی گئیں۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کے وائٹ پیپر میں لکھا ہے کہ بھارت کا خلائی مشن چندرایان 3، اسرو کی شفافیت اور ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے ان خلائی مشنز کو سائنسی کامیابی کے طور پر پیش کیا لیکن حقائق کے مطابق بھارت کے خلائی مشنز صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور علاقائی طاقت کا مظاہرہ تھے۔ چندرایان-3 میں خودکار نیویگیشن اور روور کی آزاد حرکت کے دعوے بھی فنی خرابیوں کی وجہ سے پورے نہ ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker