انٹرنیشنل

قازقستان میں عوامی مقامات پر ‘نقاب’ کرنے پر پابندی عائد

آستانہ: قازقستان میں عوامی مقامات پر ‘نقاب’ پہننے  پر   پابندی عائد کردی گئی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان کے صدر  قاسم جومارت توقایف نے پیر کے روز عوامی مقامات پر چہرے کو چھپانے والا لباس پہننے پر پابندی کے بل پر دستخط کردیے۔

قازق صدر کی جانب سے دستخط شدہ بل میں کہا گیا ہے کہ چہرے کی شناخت میں مداخلت کرنے والے لباس پر عوامی سطح پر پابندی عائد کی جائے گی۔

یاد کہ رہے قازقستان سے قبل  وسطی ایشیا کے کچھ دیگر ممالک بھی خواتین کے نقاب یا حجاب پہننے پر  پابندی عائد کرچکے ہیں۔

سال 2024 میں مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں بھی سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی تھی جب کہ اس سے قبل ازبکستان اور کرغزستان میں بھی اس طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker