انٹرنیشنل

روس میں لاپتہ ہونیوالے طیارےکا ملبہ مل گیا، تمام 50 مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ

ماسکو: روس کے مشرقی امور ریجن میں لاپتا ہونے والے طیارےکاملبہ مل گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق ائیرلائن انگارا کے لاپتاAn-24 مسافر  طیارے کا  آج روس کے مشرقی امور ریجن میں دوران سفر رابطہ منقطع ہوا تھا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان کے علاوہ 5 بچوں سمیت تقریباً 50 افرادسوار تھے۔

حکام  نے طیارہ حادثے کے نتیجے میں تمام افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

روس کی ایمرجنسی وزارت نے کہا ہے کہ ریسکیو سمیت دیگر حکام کو  اس مقام پر روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے طیارے کا ملبہ برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker