بلوچستان
ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید

ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پولیس کے حوالدار علی گوہر مگسی کو ہائی اسکول روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



