پاکستانتازہ ترین

ہر کسی کو ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں کی قیمت چکانا ہوگی، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر کسی کو ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں کی قیمت ہرصورت چکانا ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور انکا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف افسران اور جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا اور جوانوں کی قربانیوں پر قوم کے فخر کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں کبی فراموش نہیں کی جائیں گی، پاک فوج قوم کی حمایت سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی جرات اور غیرمتزلزل عزم ہی قومی خودمختاری کی ضامن ہے اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جبکہ ان جوانوں کی بہادری اور بے لوث جذبہ پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج فتنہ الخوارج کا مکمل خاتمے تک ہرجگہ تعاقب جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہولت کاروں، معاونین اور مالی امداد کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر کسی کو ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں کی قیمت ہرصورت چکانا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker