انٹرنیشنل

امریکی سینیٹر لنزی گراہم بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے پر خوش، ٹرمپ کو شاباش

امریکی سینیٹر لنزی گراہم نے بھی ٹرمپ کے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کے فیصلے کو سراہا۔

امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے کہا کہ بھارت پراضافی 25 فیصد ٹیرف لگانے کے فیصلے کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سستا روسی تیل خریدنا اب اُتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلےتھا، بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے لیکن صدرٹرمپ نے دنیا پر واضح کردیا کہ پیوٹن سے تیل خریدتے رہے تو ٹیرف کے بغیر امریکی معیشت تک رسائی نہیں ملےگی۔

لنزی گراہم کا کہنا تھا کہ اس کام میں ملوث ہیں وہ اب کسی اور کے بجائےخود کو موردالزام ٹھہرائیں۔

انہوں نے امریکی صدر کو سراہتے ہوئے  مزید کہا کہ شاباش صدر ٹرمپ، آپ وہ مضبوط اور فیصلہ کن رہنما ہیں جس کا دنیا، یوکرین میں خونریزی کے خاتمے کیلئے انتظار کر رہی ہے۔

خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker